۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قائد ملت جعفریہ سے مرکزی رہنماؤں کی اہم ملاقات

حوزہ / قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ مجیر محمد میثمی، زاہد علی آخونزادہ نے اہم ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں زائرین کے امور کے مسؤل علامہ مجیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے قائد ملت جعفریہ کو عید زہراء (س) کی مناسبت سے گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، اربعین سے متعلقہ زائرین کے امور اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائد ملت جعفریہ نے ان اقدامات کو سراہا اور مزید مختلف پروگرامز کا جائزہ لینے کی تاکید کی۔

قائد ملت جعفریہ سے مرکزی رہنماؤں کی اہم ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .